آئیسکو ریجن سے مزید4 بجلی چور پکڑے گئے
تازہ ترین : 1

آئیسکو ریجن سے مزید4 بجلی چور پکڑے گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء) آئیسکوکی بجلی چوروںکے خلاف کاروائیاں جاری آئیسکو ریجن سے مزید4 بجلی چور پکڑے گئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیمیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے سر گر مِ عمل ہیںاور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید4بجلی چوروں کورنگے ہاتھوںپکڑاگیاہے ۔

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق،آئیسکو ریجن کے چکوال سرکل سی04بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔

آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔ صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر،زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔شاہد عباس

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/02/2017 - 11:31:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :