وزیر داخلہ سے ایم ڈبلیو ایم کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات
تازہ ترین : 1

وزیر داخلہ سے ایم ڈبلیو ایم کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

موجودہ ملکی صورت حال اور خصوصاًً ملت جعفریہ کو درپیش مشکلات پر گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،مرکزسیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ،سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ اقبال بہشتی،شریک تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال اور خصوصاًً ملت جعفریہ کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو ملک بھر میں ہراساں کیا جارہا ہے،شیعہ مسنگ پرسنز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میںملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علمائ اور پڑھے لکھے پرامن نوجوانان گذشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں،ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے،انہوں نے پاراچنار اور پنجاب میں دہشتگردی کی تازہ لہر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے محب وطن عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے قربانیاں دیں افسوس ہے کہ اس محب وطن قوم کو الٹا ہراساں کیا جا رہا ہے،پاراچنار ،ہنگو ،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،بلوچستان خصوصاًً تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات سے بھی وفاقی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا گیا،وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے تمام مسائل پر جلد پیش رفت کی یقین دہانی کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/02/2017 - 00:34:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :