اسلام آباد میں دس سالہ ذہنی معذوربچی کوجنسی طورہراساں کرنے والے سرکاری ملازم ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد میں دس سالہ ذہنی معذوربچی کوجنسی طورہراساں کرنے والے سرکاری ملازم کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2017ء)اسلام آباد میں دس سالہ ذہنی معذوربچی کوجنسی طورہراساں کرنے والے سرکاری ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا پولیس کے مطابق دس سالہ ذہنی معذوربچی دیامناہل اسپیشل ایجوکیشن سنٹرمیں زیرتعلیم ہے جہاں تعینات فزیوتھراپسٹ آدم نے اسے جنسی طورپرہراساں کیا۔۔وزارت کیڈکے سیکشن افسرکی درخواست پرتھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔

۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اورملزم کوعدالت پیش کرکے کیس کاچالان بھی جمع کرایاجائے گا۔دیامناہل کوجنسی طورپرحراساں کرنے کاواقعہ سولہ دسمبرکوپیش آیاتھا۔ملزم آدم کو اسپیشل ایجوکیشن سنٹرمیں بچوں کی تھراپی کے لئے تعینات کیاگیاتھا۔۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 23:56:40

اس خبر پر آپ کی رائے‎