سپریم کورٹ نے کم سن بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزمان ناقص تفتیش اور کمزور شواہد کی بناء پر بری کر دیا

منگل 7 فروری 2017 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے ضلع قصور کے علاقہ میں ایک کم سن بچے کو تاوان کی غرض سے اغوا کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزمان محمد اکرم اور محمد اسد کو ناقص تفتیش اور کمزور شواہد کی بناء پر بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوجسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی، اس موقع پرملزمان کی جانب سے چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد وحید پیش ہوئے ، عدالت نے مقدمہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ملزمان کوناکافی شواہد کی بناء پربری کرتے ہوئے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کوتفتیشی کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہو ئے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں