پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْسرتاج عزیز

چین پاکستان کا با اعتماد دوست اور اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ،ْپاکستان تمام اہم معاملات میں چین کی حمایت جاری رکھے گا ،ْمشیر خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے سٹیٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی و سیکورٹی چنگ گوپنگ کی ملاقا ت

منگل 7 فروری 2017 23:11

پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْسرتاج عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْچین پاکستان کا با اعتماد دوست اور اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔پاکستان تمام اہم معاملات میں چین کی حمایت جاری رکھے گا۔وہ منگل کو چین کے سٹیٹ کمشنر برائے انسداد دہشت گردی و سیکورٹی چنگ گوپنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں،جنہوں نے یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کو امور زیر بحث لائی گئیں۔سٹیٹ کمشنر نے مختلف سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور تمام اہم معاملات پر چین کی حمایت پر پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردی،شدت پسندی اور علحدگی پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو چین کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ سٹڑیٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ خطے اور عالمی منظر نامے میں تیزی سے صورتحال میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنا دونوں ملکوں کے اہم مفاد میں ہے۔ اس سے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔مشیر خارجہ نے پاکستان کے باعتماد دوست ہونے اور اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میںاہم شراکت دار کی حیثیت سے چین کا شکریہ ادا کیا۔دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں