ماضی میں تعلیم پر مناسب سرمایہ کاری نہیں کی گئی ،کسی ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں میںتسلسل بہت ضروری ہے، 2013 پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہے،یورپی یونین اور دوسرے ممالک بھی چین پاکستان اقتصادی راہدار ی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،بزنس سکولوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے

و فاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب

منگل 7 فروری 2017 23:09

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) و فاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ ما ضی میں تعلیم پر مناسب سرمایہ کاری نہیں کی گئی ،کسی ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں میںتسلسل بہت ضروری ہے، 2013 پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہے،یورپی یونین اور دوسرے ممالک بھی چین پاکستان اقتصادی راہدار ی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،بزنس سکولوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔

منگل کو وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے۔گلوبلائزیشن کے باعث دنیا تبدیل ہو کر رہ گئی ہے۔تعلیم کے بغیر معاشرے اہداف حاصل نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ماضی میں ملک کی پیداواری ضروریات پرتوجہ نہیں دی گئی۔2013 تک ماضی کی حکومتوں نے برآمدات پر توجہ نہیں دی۔

ٹیکنالوجی کے باعث دنیا میں تیز ترین تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ملک کواقتصادی طور پر بہتر کرنے کے لیے تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔توانائی کی کمی کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔ٹیکنالوجی کے باعث دنیا بھر میں تیز ترین تبدیلایاں آ رہی ہیں۔1999میں وزیراعظم نواز شریف نے تعلیمی اصلاحات پیش کیں۔جب ہم حکومت میں آئے اس وقت دھشتگردی، انرجی بحران، اور دیگر سیکٹرز میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ہماری حکومت نے دھشتگردی کی کمر توڑ دی۔بیرون ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔یورپی یونین اور دوسرے ممالک بھی چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کا مستقبل تبدیل کر دے گا۔چائنیز دوستوں کے ساتھ ملک کر ہم پاکستان کے تمام بحرانوں پر قابو پہ لیں گے۔

سی پیک 50 بلین ڈالر سے زیادہ لاگت کا خرچہ ہے۔سی پیک سے ملک میں تاریخی تبدیلی آئے گی۔ معاشی ترقی سے پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے۔یہ ایک برانڈ کا وقت ہے۔ہماری سب نے مل کر پاکستان کو برانڈ بنانا ہے۔بزنس سکولوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔(و خ )

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں