وفاقی کابینہ میں ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی‘ معاملہ کابینہ کے ایجنڈا آئٹمز میں ہی شامل نہیں تھا

منگل 7 فروری 2017 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) وفاقی کابینہ میں ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی‘ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈا آئٹمز میں ہی شامل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ کے دوران وزیر قانون و انصاف زاہد حامد سے ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہونے نہ ہونے کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا وزیر قانون و انصاف نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ایجنڈے پر ہی نہیں تھا۔ (ن غ/ ا ع)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں