وزیراعظم نواز شریف نے کل ملک بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 20:01

وزیراعظم نواز شریف نے کل ملک بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کل ملک بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہادت حاصل کرنے والوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے کل ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد کل ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں