تمام چینلز چارسدہ حملے بارے خبریں نشر کرتے ہوئے مؤثر تاخیری نظام نصب کریں
تازہ ترین : 1

تمام چینلز چارسدہ حملے بارے خبریں نشر کرتے ہوئے مؤثر تاخیری نظام نصب کریں

پیمرا کی باچا خان یونیورسٹی حادثہ میں جاری آپریشن کے دوران بیپرز، ٹکرزاور مختلف لوگوں کے ایس او ٹیز، سکیورٹی اداروں کی نقل و حرکت پر تنبیہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے باچا خان یونیورسٹی حادثہ میں جاری آپریشن کے دوران بیپرز، ٹکرزاور مختلف لوگوں کے ایس او ٹیز، سکیورٹی اداروں کی نقل و حرکت اور دہشتگردوں کے محاصرے میں آئے ہوئے افراد کی لوکیشن نشر کرنے پر تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ مؤثر تاخیری نظام نصب کریں تا کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے بچا جا سکے ۔

مزید برآں تمام نجی ٹی وی چینلز کو یہ بھی تاکید کی گئی کہ وہ شہداء کی تعداد صوبائی حکومت یا اس کے نمائندہ کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کریں۔ اس کے علاوہ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مؤثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل نگران کمیٹی کا قیام عمل میں لائیں تاکہ کوئی غیر ضروری مواد جس سے کسی کی ذاتی یا قومی نقصان کا اندیشہ ہو نشر نہ ہو سکے۔پیمرا نے ہدایت نامہ جیونیوز،اے ا ٓروائی نیوز، سماء ٹی وی ، دنیا ٹی وی ، اب تک نیوز، ایکسپریس نیوز، 92نیوز ٹی وی، اور دیگرنیوز وکرنٹ افیئرز چینلز کی مانیٹرنگ کے بعدپیمرا قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں جاری کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/01/2016 - 19:59:59

اس خبر پر آپ کی رائے‎