سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کاطلبہ یونینز کی بحالی بارے سفارشات پر غور
طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا ضروری ہو گا، سیکرٹری داخلہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، چیف سیکرٹری سندھ کا جواب
بدھ 20 جنوری 2016 19:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے سفارشات پر غور کیا، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کو طلبہ یونینز کی بحالی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے موقف سے آگاہ کیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونینز کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور تشدد سے بچانا بھی ضروری ہو گا جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں۔
بدھ کو سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول کا اجلاس چیئرمین چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ یونینز کی بحالی پر اپنی حکومتوں کے موقف سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ سمیت سینیٹ کے متعدد ارکان نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ ان کی ریگولیشن کے حوالے سے بھی ضابطے ہونے چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے بعد انہیں سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے بچایا جا سکے اور دوسری طرف انہیں تشدد سے بھی دور رکھا جا سکے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو طلبہ یونینز کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں، تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے طلبہ یونینز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت طلبہ یونینز کی صوبے میں بحالی کے لئے طلبہ کی تنظیموں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کر رہی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے، کمیٹی آف دی ہول نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حوالے کی بھی پرزور مذمت کی اور شہید ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ