پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی ویب سا ئٹس پر باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت ،واقعہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بدھ 20 جنوری 2016 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی معروف ویب سا ئٹس ٹوئٹر اور دیگر پر باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے مختلف طبقات کے لوگوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی ،سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹس ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر کے صارفین باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کا گذشتہ سال آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے حملے سے موازنہ کرتے رہے۔

حملے کے اگلے چند منٹس میں ہی باچا خان یونیورسٹی اٹیک اور چارسدہ کا پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈبن گیا اور صارفین نے اس حملے کی شدید مذمت کی اورواقعے کی لمحہ بہ لمحہ تازہ ترین صورتحال کی خبریں بھی اپ ڈیٹ ہوتی رہیں اور تصاویر بھی جاری کی جاتی رہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں