دہشت گرد ہمارے ملک اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی اجلاس میں چارسدہ یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال
بدھ 20 جنوری 2016 19:29
اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ کی غلطیوں کو دہرایا نہیں‘ دو تین سال پہلے دہشت گردی ملک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی‘ ہماری فوج اور سول سیکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ خطہ کے تمام ممالک میں بدامنی ہے‘ پاکستان واحد ملک ہے جس میں بہتری آئی ہے‘ ہمیں اپنے محافظوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے ملک کو محفوظ ملک بنا لیا ہے‘ یہ بات درست ہے کہ اس خطہ میں امن اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک خطہ کے ممالک ایک دوسرے ملک میں مداخلت بند نہیں کریں گے۔
ہم اپنے ہمسائیوں کے ساتھ عدم مداخلت اور خطہ میں امن کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔سعودی عرب اور ایران نے ہمارے ثالثی کے کردار کا خیر مقدم کیا ہے۔(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی میں چارسدہ یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چارسدہ سانحہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے۔
ارکان نے اپنی تجاویز اور دہشتگردی کے تاریخی منظر کا جو اظہار کیا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ کور کمانڈر جنرل ہدایت اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 20 طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہوئی‘ 20 زخمی ہیں۔ چار دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن میں ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں سوویت یونین کی افغانستان میں مداخلت کے وقت ہم سے غلطی سرزد ہوئی۔ نائن الیون کے بعد سرحد پار دہشتگردی کو اپنے ملک میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ ہم ایک اور جنگ کا حصہ نہیں بنے۔ سعودی عرب اور ایران نے ہمارے ثالثی کے کردار کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ ہماری خارجہ اور حکومتی تدبر کی کامیابیاں ہیں۔ یہ اجتماعی کامیابیاں ہیں جو ماضی سے حاصل سبق کو مدنظر رکھ کر حاصل کی ہیں۔ ہم نے تاریخ کی غلطیوں کو دہرایا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو تین سال پہلے دہشت گردی ملک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ ہماری فوج اور سول سیکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ خطہ کے تمام ممالک میں بدامنی ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس میں بہتری آئی ہے۔ ہمیں اپنے محافظوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے ملک کو محفوظ ملک بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اس خطہ میں امن اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک خطہ کے ممالک ایک دوسرے ملک میں مداخلت بند نہیں کریں گے۔ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں۔ افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ہمسائیوں کے ساتھ عدم مداخلت اور خطہ میں امن کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری کوششوں کے ثمرات ہمیں مل رہے ہیں اور آئندہ بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ‘ کے پی کے سمیت پورے ملک میں پولیس ‘ فوج اور سویلین نے جو قربانیاں دی ہیں ہم سیاستدانوں اور مذہبی رہنماؤں کو اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ملک میں قیام امن کے ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں امن اور صلح کا پیغام ساری دنیا کو دینا چاہیے۔ اگر سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے ہیں اس کا کریڈٹ پاکستان کو جائے گا اور ہمارا تشخص بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر پوری قوم آبدیدہ ہے۔ ہمیں الزام تراشی کی بجائے نئے راستے نکالنے ہونگے اور جو راستے نکالے ہیں انہیں مل کر روشن کیا جائے۔ دہشت گردی کسی ایک صوبہ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف دہشتگردی ہے، باقی سارے برانڈ نام ہیں۔ دہشت گرد ہمارے ملک اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوگ میں آج کے ایجنڈے کی کارروائی کل تک موخر کردی جائے۔ بحث میں جو بھی اتفاق رائے سامنے آیا حکومت اس پر عمل کرے گی کیونکہ ہم اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف