وزیراعظم محمد نواز شریف کی وفاقی وزراء پرویز رشید، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، انجنیئربلیغ الرحمان کو چارسدہ پہنچنے ، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت

بدھ 20 جنوری 2016 18:52

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزراء کو چارسدہ پہنچنے اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے المناک واقعہ کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت تعلیم و داخلہ انجنیئر بلیغ الرحمان کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں