رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگر میاں، سی ڈی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

1339 یونٹس کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ،رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2016 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے جس مین بتایاگیاہے کہ1339 یونٹس کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔رپورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ کمرشل سرگرمیوں 1695 سے کم ہوکر 1339 رہ گئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 365 گھروں میں کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف ، اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں بدھ کوجمع کرائی گئی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اے پی ایم ایل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے رضاکارانہ طور پر اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں ،،، پی پی پی کا دفتر تاحال قابضین کی مزاحمت کی وجہ سے خالی نہیں کیا جا سکا ،،، جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں میں ملوث 1339 یونٹس کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں