پولیو وائرس کے کیسز میں گذشتہ سال80 فیصد کمی آئی ہے ٗ فوکل پرسن وزیر اعظم
پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر مہم میں ہر بچے تک پہنچنا بہت اہم اور ضروری ہے‘ سینیٹر عائشہ رضا فاروق پولیو کے خاتمہ کے بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کی ہائی کمیشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 17:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پولیو کے خاتمہ کے بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ سال 2015ء میں پولیو کے وائرس کے کیسز میں سال 2014ء کے مقابلہ میں 80 فیصد کمی آئی‘ 2016ء میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر پولیو مہم میں ہر بچے تک پہنچنا بہت اہم اور ضروری ہے اور پولیو کے خاتمہ کا ایمرجنسی پروگرام قومی و صوبائی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کی موثر اور لگن سے کام کرنے والے نیٹ ورک کے ذریعے قیادت کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات کینیڈا کے ہائی کمیشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد نے افغانستان‘ پاکستان اور سری لنکا ڈویژن کے سینئر ڈائریکٹر لوئس ویرٹ کی قیادت میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کی جس کا مقصد پولیو کے خاتمہ کے لئے اشتراک کار میں پیشرفت کی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔(جاری ہے)
سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملک بھر میں پولیو وائرس کی گردش پر قابو پانے کے لئے کئے گئے معیاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو کے وائرس پر قابو پانے میں ریکارڈ پیش رفت کی ہے اور یہ وقت پولیو کے وائرس پر قابو پانے کا حتمی مرحلہ ہے اور ہم پاکستان کو پولیو کے وائرس سے نجات دلانے کے لئے اپنے پختہ ترین عزم کے باعث جلد ہی پولیو پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015ء میں پولیو کے وائرس کے کیسز میں سال 2014ء کے مقابلہ میں 80 فیصد کمی آئی۔ وفد کو پولیو کے خاتمہ کے پروگرام میں سول سوسائٹی کے کردار سمیت تمام شراکت داروں کے کام بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے اعتماد اور معاونت سے ہم نے پولیو کے خاتمہ کا ہدف حاصل کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ کینیڈین سفارتی مشن نے پولیو کے نیشنل آپریشن مرکز کے کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا اور تمام اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ لوئس ویرٹ ڈیٹا پریزنٹیشن سے بہت متاثر ہوئے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے کام کے معیار اور لگن کو سراہا۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کینیڈین حکومت کی طرف سے دی گئی امداد کا بھی اعتراف کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا