سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت نشر کرنا دہشتگردوں کی مدد کے مترادف ہے ‘پیمرا کی نیوز چینلز کو ہدایات جاری

بدھ 20 جنوری 2016 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے باچا خان یونیورسٹی حملہ سے متعلق تمام نجی ٹی وی چینلز کو براہ راست نشریات پر ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

پیمرا نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت نشر کرنا دہشتگردوں کی مدد کے مترادف ہے ۔ پیمراہ نے تمام نیوز چینلز کو ہدایت کی ہے کہ محصور افراد کی لوکیشن نشر کئے جانے سے گریز کیا جا ئے اورشہدا کی تعداد ذمہ دارانہ ذرائع کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں