NARCکے سائنسدانوں کی انتھک محنت کی وجہ سے آج ملک خوراک میں خود کفالت کی منزل حاصل کر چکا ہے‘راجہ پرویز اشرف
ادارے ملکی ترقی کے لئے بنائے جاتے ہیں نہ کہ ان کو بیچ کر پیسہ اگٹھا کیا جائے ‘ سید نئیر حسین بخاری قومی اثاثوں کو کسی سازش کا شکار ہونے نہیں دیا جائے گااور زرعی شعبے کی ترقی میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا‘ ترجمان
پیر 6 جولائی 2015 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی NARCکی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کی عالمی میعار کی حامل جدید ترین لیبارٹریز اورمادر آرچرڈ کو CDA کی ہاوسنگ سکیم کی نذر نہیں ہو نے دیا جائے گا۔PARC فوڈ سیکورٹی کی ضامن ہے۔ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے اس ادارے نے نمایا ں کردار ادا کیا پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت اداروں کی مضبوطی کے لئے جہد و جہد کرتی آئی ہے۔
جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاکٹر قدیر کو لا کر ملکی سلامتی کو محفوظ کیا۔ اس طرح منتخب وزیراعظم شہید بھٹو نے 1975میں NARCکی زمین زرعی تحقیق کے لئے مختص کرنے کی منظوری دی اور آج اس ویثرن کے تحت ملک خوراک میں خود کفالت کی منزل حاصل کر چکا ہے۔ اس لئے ایسے قومی اثاثوں کو کسی سازش کا شکار ہونے نہیں دیا جائے گا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سینٹ کے سابق چیرمین سید نئیر حسین بخاری نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ترجمان سردار غلام مصطفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کا دارومدار نئی نئی ایجادات اور نئی ٹیکنالوجی پر منحصر ہے اداروں کو ان کی طے کردہ منا زل سے ہٹایا جائے تو کام رک جاتا ہے اسی طرح یہ ادارہ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اگر اس ادارے کو اپنی موجودہ جگہ سے منتقل کیا گیا تو سالوں بعد وہ اپنے طے شدہ ہدف کو پہنچ پائے گا۔اورزراعت کے میدان میں ملک بہت پیچھے چلا جائے گا ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سینٹ کے سابق چیرمین سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ یہ مسئلہ محض قومی اثاثے اورزرعی تحقیق کا ہے اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہو گی بلکہ قومی اثاثو ں کو بچانا ہو گا جنکی وجہ سے آج ملک خوراک میں خود کفا لت کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ NARC ایک قومی اثاثہ ہے اس ایشو کو پارلیمنٹ اور ایوان بالا میں اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ایک ویل مدت کے بعد بنتے ہیں یہ ادارہ اپنی کارکردگی کی بنا پراپنی مثال آپ ہے اس کو CDAکی نذر کرنا کسانو ں کے معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔ اور ملک کو قحط کی طرف د ھکینے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان CDA کی جانب سے پیش کردہ سمری کو مسترد کرتے ہوئے احکامات جاری کریں کہ CDAزرعی تحقیق کے اس قومی ادارے کی نئی leaseجاری کرے۔ اس ادارے کے سائنسدانوں اور عملے کی دن رات محنت اور لگن سے ملک گندم، چاول، کاٹن اور دیگر اجناس میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ اس وقت ملک مین بجلی ، گیس، اور لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال تسلی بخش نہیں مگر خوراک میں اللہ کی مہر بانی اور مایہ ناز زرعی سائنسدانو ں اور NARC اداروں کی وجہ سے خود کفیل ہے۔انہوں نے کہا کہ 18ترمیم کے بعد بہت سے ادارے صو بوں کو منتقل ہو گے مگر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی کارکر دگی اور وفاق کی سطح پر اس کی اہمیت اور عالمی اداروں کے زرعی تحقیق، تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی وجہ سے اپنی اصل حالت اور اسی جگہ میں رہنے دیا گیا اور اس کو عام کسان تک پہچانے میں اور اس ادارے میں جین بنک، پولٹری، اور دیگر شعبہ جات نے اہم کردار ادا کیا اور ملک آج آم جیسی اہم فصل کو بر آمد کرنے والا ملک بن گیا۔جب کہ اس برعکس ہمارے پڑوسی ملک بھارت پر آم کی کوالٹی میعار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں پابندی کا سامنا ہے۔اس ادارے نے پاکستان میں زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر اہم فصل کو متعارف کرایااور پوٹھوہار کو Olive Vally قرار دیاہے ۔ وفد کے ساتھ بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہہم CDA کی اس سمری کو پارلیمنٹ اور ا یوان بالا میں ضرور اٹھائے گی۔CDAکی اس سمری کو فی الفور وزیر اعظم پاکستان مسترد کریں اور زرعی ماہرین میں پا ئی جانے والی بے چینی کو دور کیا جا سکے تاکہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر صنعت و پیداوارنے یوریا کھاددرآمد کرنے کی سفارش کر دی
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد