حکومت بینکوں سے 13 کھرب روپے قرضہ لے گی
تازہ ترین : 1

حکومت بینکوں سے 13 کھرب روپے قرضہ لے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بجٹ خسارے میں کمی کے لیے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت بینکوں سے تیرہ کھرب روپے قرضہ لے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے بینکنگ سسٹم سے تیرہ کھرب پچاس ارب روپے قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے، ان مقامی قرضوں کے علاوہ رواں مالی سال بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے بیرونی ذرائع سے بھی آٹھ سو چھیانوے ارب روپے کے حصول کا تخمینہ لگایا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو سال سے حکومت ریونیو ہدف کے حصول میں ناکامی کے باعث مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے مقامی بینکنگ سسٹم سے کھربوں روپے کے قرضے حاصل کررہی ہے جو معیشت پر اضافی بوجھ ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:35:49

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :