وزیراعظم اوسلو میں تعلیم کے موضوع پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ناروے روانہ ہوگئے

پیر 6 جولائی 2015 11:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ناروے روانہ ہوگئے‘ وزیراعظم نواز شریف اوسلو میں تعلیم کے موضوع پر ہونے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر ناروے کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے‘ وزیراعظم اپنے نارویجن ہم منصب سے وفد کی سطح پر مذاکرات کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اپنے دورے میں ناروے کے ولی عہد ہاکون میگنوس سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں شریک مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں کسی بھی پاکستانی رہنما کا ناروے کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم کے دورہ ناروے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں