قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

پیر 6 جولائی 2015 11:19

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چیمپئن شپ 5 روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں