دھاندلی کے الزامات اورعمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی،عمران خان کی تحریک انصاف کا نام تاریخ میں تحریک دشنام کے نام سے یاد رکھا جائے گا،عمران خان کو 35 پنکچروں جیسے اور بھی درجنوں شرمندگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے بیان پر رد عمل

اتوار 5 جولائی 2015 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوئی جب کہ ان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، عمران خان کے وکیل نے ان کو جھوٹ بولنے کے خطرات سے آگاہ کیا،پنکچروں کی کوئی گواہی عدالتوں میں پیش نہ کرنا بذات خود عمران کے جھوٹ کا اعتراف جرم ہے، عمران خان کو 35 پنکچروں جیسے اور بھی درجنوں شرمندگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان جو دلیل میڈیا کے سامنے دہراتے ہیں وہ ججوں کے سامنے کیوں پیش نہیں کرتے، عمران خان کی تحریک انصاف کا نام تاریخ میں تحریک دشنام کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔

اتوار کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کیلئے اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں رہا،کم از کم رمضان کے مہینے میں تو خان صاحب کو جھوٹ سے پرہیز کرنا چاہیے، جھوٹا ثابت ہونے پر بھی عمران خان صاحب کو شرم محسوس نہیں ہوتی،دھاندلی کے الزامات اور عمران خان کا اصلی چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، لوگ عمران خان کو الزام خان کے نام سے جاننے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے ان کو جھوٹ بولنے کے خطرات سے آگاہ کیا،پنکچروں کی کوئی گواہی عدالتوں میں پیش نہ کرنا بذات خود عمران کے جھوٹ کا اعتراف جرم ہے، عمران خان کو 35 پنکچروں جیسے اور بھی درجنوں شرمندگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان جو دلیل میڈیا کے سامنے دہراتے ہیں وہ ججوں کے سامنے کیوں پیش نہیں کرتے، عمران خان کی تحریک انصاف کا نام تاریخ میں تحریک دشنام کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں