`زیر حراست نیوی آفیسر کراچی نیوی ڈاک یارڈ پر حملہ میں ملوث تھا،انکشاف`

اتوار 5 جولائی 2015 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ زیر حراست نیوی آفیسر مبینہ طور پر گزشتہ سال کے کراچی نیوی ڈاک یارڈ پر حملے میں ملوث تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے حملے کے حملہ آور ایک جنگی بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرنے والے تھے۔

(جاری ہے)

لاپتہ نیوی آفیسر سب لیفٹیننٹ حافظ احسان اللہ سجاد کی اہلیہ نے گزشتہ ماہ اپنے خاوند کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور پٹیشن دائر کردی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ حافظ سجاد کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے اور نیول ٹریبونل کے سامنے ان کا ٹرائل جلد ہوگا،تاہم عدالت نے متعلقہ حکام کو زیر حراست افسر سے ملاقات کی اجازت دی جن کی بعد ازاں ان کے خاندان سے ملاقات کروا دی گئی۔واضح رہے کہ حافظ احسان اللہ سجاد کو 16ستمبر2014ء کو حملے کے دو روز بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔اس حملے میں ایک نیوی آفیسر اور دو عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔عسکریت پسندوں میں ایک سابق نیوی آفیسر اویس جاکھرانی بھی شامل تھے`

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں