` الیکٹرانک میڈیا بارے ضابطہ وزیر اعظم کو ارسال، رواں ہفتے غور کے بعد منظور کئے جانے کا امکان `

اتوار 5 جولائی 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) سیاسی جماعتوں پر یکطرفہ تنقید ، بے ہودہ اشتہارات بارے پابندی اسلامی نظریات اور عدالتی فیصلوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس ، فورسز کے آپریشن کی براہ راست کوریج پر پابندی سمیت دیگر معاملات پر مشتمل الیکٹرانک میڈیا کا ضابطہ وزیر اعظم کو ارسال کیا گیا تھا جس پر رواں ہفتے غور کے بعد منظور کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ضابطہ اخلاق وزارت اطلاعات نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے تیار کیا ہے جس کی کاپی رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں