چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کا عبداللہ حسین کے انتقال پر گہر ے دکھ اور ..
تازہ ترین : 1

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کا عبداللہ حسین کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،قائدایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے معروف ادیب عبداللہ حسین کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغا مات میں انہوں نے مرحوم عبداللہ حسین کی ادبی خدمات کو سراہا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 16:22:24

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :