اے آئی آئی بی انفرا سٹرکچر کی ترقی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کو مالی امداد فراہم کریگا ٗ وزیر خزانہ
چائنا پاکستان اقتصادی کوریڈور پہلا قدم ہے، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون اور رابطوں میں مزید تیزی آئے گی ٗشدت پسندی کے خطرات پر قابو پانے کیلئے ایشیا میں پاکستان جیسے ممالک کیلئے غربت کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی ترقی کی اشد ضرورت ہے ٗگوادر پورٹ میں توانائی ٹرانسپورٹیشن کا مرکز بننے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے ٗاسحاق ڈار کا انٹرویو
اتوار 5 جولائی 2015 14:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اے آئی آئی بی انفرا سٹرکچر کی ترقی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کو مالی امداد فراہم کریگا ٗ چائنا پاکستان اقتصادی کوریڈور پہلا قدم ہے، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون اور رابطوں میں مزید تیزی آئے گی ٗشدت پسندی کے خطرات پر قابو پانے کیلئے ایشیا میں پاکستان جیسے ممالک کیلئے غربت کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی ترقی کی اشد ضرورت ہے ٗگوادر پورٹ میں توانائی ٹرانسپورٹیشن کا مرکز بننے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔
ایک انٹرویو میں میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ ہمیشہ کیلئے سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل ہو چکی ہے جس کا اعلامیہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
سیاسی رہنماؤں کی سطح پر رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
اے آئی آئی بی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں دستیاب بڑے پیمانے پر وسائل کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کیلئے بنک ایک اہم پلیٹ فارم ہے،علاقائی معیشتیں اسے برائے کار لا کر پائیدار ترقی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بنک رکن ملکوں میں انفراسٹر کچر منصوبوں کی ترقی کیلئے موجودہ کثیر جہتی ترقیاتی بنکوں کو مالی امداد فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی دیگر ایم ڈی بی جیسے عالمی بنک اور ایشین ترقیاتی بنک سے قدرے مختلف ہوگا کیونکہ ایم ڈی بیز نے غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی ہے جبکہ اے آئی آئی بی انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی رابطوں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ شدت پسندی کے خطرات پر قابو پانے کیلئے ایشیا میں پاکستان جیسے ملکوں کیلئے غربت کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ اور میرے خیال میں ایشیا میں ہم سب کیلئے اے آئی آئی بی امید کی ایک کرن ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاک چین صدا بہار دوستی کی جڑیں دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں اور زہنوں میں پیوستہ ہیں۔سٹریٹجک پارٹنرز کی حیثیت سے تمام شعبوں میں پاکستان اور چین کے مابین مثالی تعاون رہی۔تاہم دونوں ملکوں کی حکومتوں نے ہمیشہ اقتصادی تعلقات اور تعاون پر زور دیا ہے۔جسکے نتیجے میں دونوں ممالک عوامی مفاد کے مختلف منصوبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ان تمام منصوبوں کا محور یقینا پاک چین اقتصادی کوریڈور ہے جسے ہم اپنے ملکوں اور خطے کیلئے گیم چینجر خیال کرتے ہیں۔اسحا ق ڈار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوریڈور اور سے متعلقہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور خوشحالی ملے گی۔اقتصادی انضمام سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ریجنل اور سب۔ریجنل اقتصادی انضمام سے شرح نمو،سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ ہو گا،تاہم ریجنل اقتصادی انضمام کی حالیہ تاریخ کی بعض ناقابل غلطی کامیابیاں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے کامیاب پیشرفت تھی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپ میں علاقائی انضمام سے ریجنل گروتھ،اقتصادی ترقی،سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملا اور سب سے بڑھ کر خطے میں امن قائم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا بھی اسی راستے پر چل کر خطے کو خوشحالی اور امن سے ہمکنار کرایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں پاک چین اقتصادی کوریڈور وسطی ،مغربی اور جنوبی ایشیا ،مشرق وسطی اور افریقہ کی تین ارب سے زائد آبادی کیلئے سالمیت اور انضمام کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سالمیت اقتصادی ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا اہم عنصر ہے۔ گوادر پورٹ کے خطے میں کردار کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گوادر پورٹ میں توانائی ٹرانسپورٹیشن کا مرکز بننے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت