تلوں میں60فیصد تک تیل اور22فیصد پروٹین ہوتی ہے،طبی ماہرین

اتوار 5 جولائی 2015 13:52

اسلام آباد ۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تل صدیوں سے بوئی جانے والی کم دورانیہ کی ایک اہم ورغندار فصل ہے جس کے بیجوں میں 50سے 60فیصد تک تیل اور 22فیصد پروٹین ہوتی ہے جبکہ اسکی کھلی میں پروٹین کی مقدار 42فیصدہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تل کے بیج اور تیل ادویات سازی میں استعمال ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تلوں کا تیل مساج ، مارجرین ، اعلیٰ قسم کے صابن ، عطریات ، کاربن پیپر اور ٹائپ رائٹر کے ربن بنانے کے کام آتا ہے ۔ اسکی خصوصیات بہت حد تک زیتون سے ملتی جلتی ہیں لہذا اسکو 5سے10فیصد دوسرے خوردنی تیلوں میں ملا کر کھانے سے تیل کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جبکہ اسکا استعمال بیکری اور فاسٹ فوڈ کی مصنوعات میں بھی بکثرت ہوتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں