ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو ٹیکس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے‘دنیا میں امیر اور غریب کے رمیان فرق میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسے کم کرنے کے لیے ہمیں نئی پالیسیاں بنانے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ورنہ دنیا میں عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، آکسفیم کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو پینی لارنس کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 4 جولائی 2015 23:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) آکسفیم کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو پینی لارنس نے کہا ہے کہ ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو ٹیکس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے‘دنیا میں امیر اور غریب کے رمیان فرق میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسے کم کرنے کے لیے ہمیں نئی پالیسیاں بنانے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ورنہ دنیا میں عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وہ ہفتہ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے زیادہ آمدنی والے لوگوں کو ان کی آمدنی کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ بالواسطہ وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کو براہ راست ٹیکسوں میں شامل کر دیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔(جاری ہے)
مزید براں اس سسٹم سے غریب اورکم آمدنی رکھنے والے افراد کو بھی فائدہ ہو گا۔
دریں اثناء انہوں نے لاطینی امریکی ممالک کی مثال دی جہاں براہ راست ٹیکس کی وصولی سے معیشت کے استحکام میں واضح فرق نظر آیا اور عوام کو اسکے بے پناہ فوائدحاصل ہوئے۔ پینی لارنس کا کہنا تھا کہ دنیا میں امیر اور غریب کے رمیان فرق میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسے کم کرنے کے لیے ہمیں نئی پالیسیاں بنانے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ورنہ دنیا میں عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا کہ آکسفیم ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے چند اہم اقدام اٹھانے جا رہا ہے جن میں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنا، غربت میں کمی لانا اورعدم مساوات کا خاتمہ کرنا سر فہرست ہیں۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومتی اداروں کو بھی سنجیدگی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی کیونکہ پالیسیاں تیار کرنے سے بڑا چیلنج ان پر عمل درآبد کرانا ہوتا ہے۔ پاکستان سوشل سیکڑپلاننگ کمیشن کے ممبر ڈاکٹر ظفر نعیم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ حکومت ماضی میں بنائی گئی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم مستقبل میں ان غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جائے گااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
ضمنی انتخابات ، پنجاب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
ڈیجیٹل آپریٹرجاز کی ہزاروں طلباء کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں ..
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا
برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا برٹش کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سےچائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
راولپنڈی،گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکیا ں دینے والا ملزم گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ