آصف علی زرداری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
تازہ ترین : 1

آصف علی زرداری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر شہریار خان اور کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمیلی کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ شہریار خان اورفاضل جمیلی کا بحیثیت صدر انتخاب صحافی برادری کا ان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ صحافت نے آزادی اظہار کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اسلام آباد اور کراچی دونوں پریس کلب ہمہ جہتی اور برداشت کو فروغ دینے کے لئے کارہائے نمایاں سرانجام دیں گے۔ سابق صدر نے دونوں پریس کلب کے صدور سے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے دیگر نومنتخب عہدیداروں تک ان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچا دیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/12/2014 - 21:01:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎