نیب نے عوام سے کاروبار کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

پیر 29 دسمبر 2014 19:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) قومی احتساب بیورو نے عوام سے کاروبار کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے پر عارف شہزاد نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، اسے پشاور میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس کیخلاف عام لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر نیب کو شکایات موصول ہوئی تھیں اور اب تک اس کیخلاف 62لاکھ روپے کے دعوے موصول ہوچکے ہیں بتایا گیا ہے کہ عارف شہزاد نے لوگوں سے اچار ، چائے اور دیگر کاروبار کے نام پر بڑی رقوم حاصل کیں جس کے بعد اس نے چند ماہ ان افراد کو منافع بھی پہنچایا لیکن بعد میں نہ تو منافع دیا گیا اور نہ ہی اصل رقم واپس کی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے ملزم کو جلد جسمانی ریمانڈ کیلئے پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا نیب حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیب خیبرپختونخواہ کے دفتر پی ڈی اے کمپلیکس بلاک تھری فیز فائیو حیات آباد پشاور میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ مذکورہ ملزم کیخلاف شکایات جمع کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں