پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار

پیر 29 دسمبر 2014 18:46

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دیدی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی ہے جو حتمی منظوری کیلئے کل وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پیٹرول 6.66 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین 17.61 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 9.91 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 12.56 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13.23 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری کو کل وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کرے گی جن کی منظوری کے بعد 31 دسمبر کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں