امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،سانحہ پشاور پر دکھ اور افسوس کا اظہار،
امریکہ سے 53ارب 20لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج اور امریکی وزیرخارجہ کے جنوری کے مجوزہ دورہ کے ایجنڈے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
پیر 29 دسمبر 2014 17:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے پیر کو یہاں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ پشاور پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور امریکہ سے پاکستان کو ملنے والے 53ارب 20لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج سمیت امریکی وزیرخارجہ کے جنوری کے مجوزہ دورہ کے ایجنڈے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ا س پیکج کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں پر خرچ کیا جائے گا،سانحہ پشاور پاکستانی تاریخ کا المناک سانحہ ہے،حکومت نے عزم کررکھا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے سے پوری قوت سے نمٹیں گے اور اس معاملے پر پوری قوم اور سیاسی قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔
امریکی سفیر نے وفاقی وزیر کو آئی ایم ایف کے چوتھے اور پانچویں جائزے کی تکمیل اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر تک پہنچنے پر مبارکباد دی جس سے حکومت کو آئی بی آرڈی کا رکن بننے میں مدد ملی جس سے وہ بہتر مالیاتی پیکج حاصل کر سکتی ہے۔(جاری ہے)
امریکی سفیر نے وزیر خزانہ سے کیری لوگر ایکٹ کے تحت سویلین امدادی پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کانگریس نے پاکستان کے لئے 53 ارب 20 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔
یہ امداد توانائی ،دہشت گردی کے خلاف دفاع ،اقتصادی ترقی ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کے لئے دی جارہی ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس امداد کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر لوگو ں پر خرچ کرنا چاہتی ہے ۔امریکی سفیر نے جنوری 2015 ء میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مجوزہ دورہ پاکستان کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خزانہ نے سفیر سے بوئنگ طیاروں کی جلد فراہمی پر بات چیت کی جو پی آئی اے اپنے بیڑے کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کرے گی ۔ریاستی اثاثہ ہونے کے ناطے یہ حکومت کی ترجیحی فہرست میں اہم ایجنڈے کے طور پر موجود ہے ۔وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں عبوری بے گھر افراد اور زلزلے سے متاثرین کی بحالی کے بارے میں امدادی اداروں کے لئے ایک بریفنگ تیار کررہے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب ایک ایسی آفت ہے جن کا پہلے سے اندازا نہیں لگایا جا سکتا اور اس کا ترقی پر گہرا اثر ہوتا ہے لیکن ہم اب بھی پُرامید ہیں کہ موجودہ حالات سے نکل آئیں گے۔ملاقات میں خزانہ ڈویژن کے ایڈوائزر رانا اسد امین وزیر خزانہ کے سپیشل اسسٹنٹ شاہد محمود و امریکی ٹیم کے ارکان موجود تھےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا