اسلام آباد پولیس کے چھ سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز ، 9اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پرترقی

پیر 29 دسمبر 2014 17:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) اسلام آباد پولیس کے چھ سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز جبکہ 9اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی )کو سب انسپکٹرز کے عہدے پرترقی دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹرز جنرل پولیس رانا طاہر عالم کی منظوری سے یہ فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت گریڈ 14کے چھ سب انسپکٹرز کو گریڈ 16میں ترقی دے کر انسپکٹرز بنا دیا گیا ہے ان میں زاہد حسین قریشی ، جماعت علی ، نصیراحمد ، محمد اقبال ، محمد نیاز اور خورشید احمد شامل ہیں جبکہ جن اے ایس آئیز کو گریڈ 14میں سب انسپکٹرز بنایا گیا ہے ان میں ندیم شہزاد ،محمد شہزاد ، برخودار ، نصراللہ،حسن ،محمد اقبال،نواب خان ،محمد یعقوب اور محمد رفیق شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں