ملک بھر میں شدید سردی ]میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، سکردوکادرجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا،

آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے

پیر 29 دسمبر 2014 15:39

اسلام آباد /لاہور / فیصل آباد/سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ملک بھر میں شدید سردی اور میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، سکردوکادرجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ چند روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی میں شدید دھند کاامکان ہے جبکہ گجرات، راولپنڈی، حافظ آباد ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، گھوٹکی اور سکھرمیں بھی دھند برقرار رہنے کاامکان ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا۔ استور میں درجہ حرارت منفی 9، قلات منفی 8، ہنزہ اور گلگت میں منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنار، گوپس اورکوئٹہ منفی 6اور کالام میں درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں