اسلام آباد،ہائیر ایجوکیشن نے ڈگری کے حصول کیلئے لیپ ٹاپ لازمی قراردیدیا،

یہ فیصلہ لیپ ٹاپ کی انٹرنیٹ پر فروخت اور چوری ہونے کے باعث کیا گیا، ترجمان ایچ ای سی

پیر 29 دسمبر 2014 15:06

اسلام آباد،ہائیر ایجوکیشن نے ڈگری کے حصول کیلئے لیپ ٹاپ لازمی قراردیدیا،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کے حصول کے لئے لیپ ٹاپ لانا لازمی قرار دے دیا ہے ۔یہ فیصلہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لیپ ٹاپ کی انٹرنیٹ پر فروخت اور چوری ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی ترجمان عائشہ اکرام کے مطابق وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم میں بعض لیپ ٹاپ چوری ہونے اور انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کی خبروں کی وجہ سے ایچ ای سی نے ڈگری کے حصول کے لئے لیپ ٹاپ لازمی قرار دے دیا ہے اگر کسی کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا تو ایف آئی آر کی کاپی لانا لازمی ہوگی ۔اگر لیپ ٹاپ خراب ہو تو خراب ٹوٹا ہوا لیپ ٹاپ لانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک غلط اور چوری کئے گئے لیپ ٹاپ میں سے200 لیپ ٹاپ واپس آ چکے ہیں اور مزید آرہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں