سانحہ فیصل آباد ، تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ سمیت دیگرملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

اتوار 28 دسمبر 2014 22:42

سانحہ فیصل آباد ، تحریک انصاف نے رانا ثناءاللہ سمیت دیگرملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جبکہ اس اجلاس کا دوسرا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کور کمیٹی کی طرف سے جاری دوسرے اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت سانحہ فیصل آباد میں نامزد سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرے تاہم جاں بحق کارکن حق نواز کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی جائے جس پر حق نواز کے اہلخانہ کو بھی اعتماد ہو۔

اجلاس میں جے آئی ٹی کی تشکیل میں تاخیر پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے ۔جبکہ کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے سوال کیا گیا ہے کہ ابھی تک ملزمان گرفتار کیوں نہی ہو سکے۔کور کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سمیت کارکنان کے خلاف مقدمات بھی ختم کیے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں