عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مزید لچک نہ دکھانے کا فیصلہ،حکومت کو اس بارے جتنی مہلت دینی تھی دے چکے ، دہشت گردی کے خاتمے، مشکل حالت کے پیش نظر حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا،ملکی مفاد میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ، مقصد دہشت گردی کیخلاف موثر کارروائی ہونا چاہئے، اعلامیہ

اتوار 28 دسمبر 2014 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مزید لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے جتنی مہلت دینی تھی دے چکے ، اب مزید لچک نہیں دکھائی جائیگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کے حوالے سے بہت لچک دکھا چکی ہے ، حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر جتنی مہلت دے سکتے تھے دیدی اب اس میں مزید لچک نہیں دکھائی جائیگی اور نہ ہی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے سے پیچھے ہٹا جائیگا، اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق 3 نکات پر ڈیڈلاک موجود ہے جنہیں پہلے تسلیم کرلیا گیا تھا تاہم اب حکومت ان سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

اعلامئے کے مطابق کور کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے، مشکل حالت کے پیش نظر حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی مفاد میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی تاہم عدالتوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف موٴثر کارروائی ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں