مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی دستور کمیٹی کا اجلاس ،پشاور کے واقعہ نے تمام سیاسی، عسکری قوتوں کو متحد کر دیا ، بعض سیاسی جماعتیں اور کچھ سیکولر عناصر اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ، سیکرٹری جنرل جے یو آئی ف،سیکولرعناصر دینی مدارس کے تقدس کو پامال کر کے اپنے آقاوٴں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،دینی مدارس و مساجد کے خلاف سازشوں کا ہر مقام پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت
اتوار 28 دسمبر 2014 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی دستور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری منعقد ہوا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکریٹری جنرل جن میں سندھ سے محمد اسلم غوری ،بلوچستان سے ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ،پنجاب سے مفتی محمد مظہر اسعدی اور صوبہ خیبر پختونخواہ سے مولانا شجا ع الملک نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔جتنی قومی یک جہتی کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے اس سے قبل نہیں تھی۔ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔پشاور کے واقعہ نے تمام سیاسی، عسکری قوتوں کو متحد کر دیا ہے۔
لیکن بعض سیاسی جماعتیں اور کچھ سیکولر عناصر اس اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور پشاور کے سانحہ کی آڑ میں دینی مدارس اور مساجد کی مسلسل تضحیک کر رہے ہیں جن کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ عناصر قومی یک جہتی کے بجائے قوم کو انارکی کی طرف لیجانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ایسے موقع پر اس قسم کی کوشش مُلک دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔جمعیت علماء اسلام دینی مدارس اور مساجد کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور دینی مدارس جو اسلام کے قلعے پاکستان کے آئین اور دستور کے مطابق اپنا دینی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔سیکولرزم دراصل دینی مدارس کے تقدس کو پامال کر کے اپنے آقاوٴں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔جمعیت علماء اسلام ہر ایسی سازش جو قومی یک جہتی کو سبوتاژ کرتا ہو یا دینی مدارس و مساجد کیخلاف سازشوں میں مصروف ہو ان کا ہر مقام پر ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت