اسلام آباد پولیس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ،

تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی، پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے

اتوار 28 دسمبر 2014 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں بنائی جائینگی جنہیں پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں بنائی جائینگی ، آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کے مطابق ان کمیٹی ممبران کو پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے، انہوں نے کہا کہ شہری اپنی کارکردگی کے ماحول پر نظررکھیں،مشکوک افراد،اسلحہ اورگاڑیوں سے متعلق اطلاع قریبی تھانے یا15 پر دیں۔

انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح پر بنائی جانیوالی کمیٹیوں میں شمولیت کے خواہشمند نوجوان مقامی پولیس سٹیشن میں اپنے کوائف جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ خواتین بھی اس فورس میں شامل ہوسکتی ہیں وہ اس حوالے سے ویمن پولیس سٹیشن میں اپنا نام درج کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں