اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، 26 غیر قانونی کرایہ داروں کیخلاف مقدمہ درج،

شہری کسی بھی شخص کو پراپرٹی کرائے پر دینے سے پہلے متعلقہ تھانے کو آگاہ کریں، ایس ایس پی اسلام آباد

اتوار 28 دسمبر 2014 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے سانحہ پشاور کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کرایہ داروں کیخلاف سرچ آپریشن کرکے 26 افراد کیخلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقوں شہزاد ٹاون، اقبال ٹاون ، کھنہ اور کرال کے علاقوں میں غیر قانونی کرایہ داروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ شہری کسی بھی شخص کو پراپرٹی کرائے پر دینے سے پہلے متعلقہ تھانے کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں