رواں مالی سال جولائی تا نومبر ؛سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے سے ٹریکٹر کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ

اتوار 28 دسمبر 2014 17:11

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)ملک میں سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی،جولائی سے نومبر تک فروخت میں بھی45 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹ موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بیس ہزار پانچ سو اڑسٹھ ٹریکٹر تیار کئے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں دگنے ہیں۔ جولائی سے نومبر تک اٹھارہ ہزار چار سو ستاون ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح سولہ سے کم کرکے دس فیصد کی گئی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں