رواں سال پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فیصد اضافہ،برآمدات میں کمی ریکارڈ

اتوار 28 دسمبر 2014 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) رواں سال2014 کے دوران پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فی صد اضافہ ہو گیا تاہم برآمدات پچھلے سال کی نسبت کم ہو گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات میں بہتری آرہی ہے، امید ہے 2015 کاسال پاکستان کے لیے معاشی طور پر اچھا رہے گا۔ 2014 کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی فروخت سے ہوئی جو 14کروڑ74لاکھ ڈالر تھی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19 فیصد بڑھ گئی جو 42 کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی۔ تاہم توانائی کے بحران اور خراب سیاسی حالات کے با عث ملکی برآمدات کو کافی دھچکا لگا جو پچھلے سال کی نسبت مجموعی طور پر 4 فیصد کم رہیں۔سرمایہ کار وں کے مطابق 2014 کاروبار کے لیے کچھ خاص اچھا نہیں رہا ،تاہم اب معاملات بہتر ہو رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ 2015 بزنس کے لیے اچھا ہوگا۔

(جاری ہے)

2014 میں پاکستان کو تجارت کے شعبے میں سب سے بڑی کامیابی جی ایس پی پلس کی صورت میں یورپی منڈیوں تک رسائی سے ملی،یورپی منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 19 فی صد اضافہ ہو گیا۔ ملک میں جاری دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے بیرون ممالک خریداروں نے کئی اہم آرڈرز بھی کینسل کردیے جس سے نہ صرف ایکسپورٹرز بلکہ ملکی معیشت کو بھی نقصان ہوا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں