لوئر دیر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں میں تحائف تقسیم

جمعرات 21 جون 2018 13:04

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ملک بھرسے آنے والے سینکڑوں سیاحوںکولوئردیرٹریفک پولیس کی جانب سے بھرپوراندازمیں مہمان نوازی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف بازاروں اورمین شاہراہ پرجوس،شربت،ٹافیاں اورتحائف تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلوئردیرنوشیرخان کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ہیڈاکوارٹرفخرعالم اورٹریفک انچارج لوئردیرشادمحمدخان نے شہید چوک ،جیل چوک تیمرگرہ اورخال شمردین میں ٹریفک نفری کے ہمراہ دیرکوآنے والے ہزاروں سیاحوں میں تحائف ،جوس ،شربت،ٹافیاں تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرافسروں نے سیاحوں کوتیزرفتاری اورمحتاط اندازمیں ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں