ہمارے پسماندہ علاقوں میں خواتین کیلئے انتخاب لڑنا مشکل عمل ہے ،ْ حمیدہ شاہ

ضمنی انتخاب میں خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالا ،ْ اب اس سے ایک اقدم آگے جانا چاہتی ہوں ،ْدیر بالا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انٹرویو

منگل 19 جون 2018 15:30

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ضلع دیر بالا سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 10سے امیدوار حمید ہ شاہد نے کہاہے کہ ہمارے پسماندہ علاقوں میں خواتین کیلئے انتخاب لڑنا مشکل عمل ہے ،ْ ضمنی انتخاب میں خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالا ،ْ اب اس سے ایک اقدم آگے جانا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں کے دور ان علاقے سے بطور امیدوار انتخاب میں حصہ لینے کے بارے میں حمیدہ نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ ہمارے پسماندہ علاقوں میں خواتین کیلئے انتخاب لڑنا ایک مشکل عمل ہے لیکن آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ کچھ ماہ قبل ضمنی انتخاب کے دوران یہاں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ووٹ ڈالا جو ایک مثبت قدم تھا۔

انہوںنے کہاکہ میں اس سے ایک قدم آگے جانا چاہتی ہوں اور دیر جیسے دور افتادہ ضلع سے براہ راست الیکشن لڑ کر خواتین کمیونٹی کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا چاہتی ہوں تاکہ وہ بھی دوسرے علاقوں کے خواتین کی طرح ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں