حلقہ این اے 7لویر دیر سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد خاتون امیدوار ثوبیہ شاہد کی کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 14 جون 2018 19:39

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) لویر دیر کے حلقہ این اے 7 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد خاتون امیدوار ثوبیہ شاہد کی کاغذات نامزدگی درست قرار دی گئی اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ثوبیہ شاہد نے کہا کہ ضلع دیر لویر میں خواتین کے حقوق کے لئے انھوں نے کاغزات نا مزدگی جمع کرکے انتخابات میںحصہ لینے کا فیصلہ کیا اس موقع پر حلقہ این اے 6لویر دیر سے ن لیگ کے امیدوار اور ضلع دیر لویر کے جنرل سیکرٹری جاوید آختر ایڈوکیٹ، پی کے 17 کے امید وار ملک شوکت علی ایڈوکیٹ، اور حلقہ پی کے 15 کے امیدوار سید عنایت الرحمان،بھی موجود تھے ۔

انھوں نے کہا کہ ضلع دیر لویر میں خواتین کا استحصال ہورہا ہے خوا تین کو میراث میں اپنا حق نہیں دیا جارہا ہے جبکہ خوا تین کو ووٹ ڈالنے سے منع کیا جارہا ہے اور انہیں ووٹ کی حق سے محروم رکھا جارہا ہے جس کے لئے مختلف سیاسی جماعتیں خفیہ معاہدے کر چکے ہیں اس وجہ سے۔

(جاری ہے)

انھوں نے خواتین کے حقوق کے حصول کے لئے میدان میں اتری ہے ، ضلع دیر لویر ایک حساس علاقہ ہے جہاںایک خاتون کے لئے انتخاب لڑنا مشکل کام ہے تاہم ۔

انھوں نے تمام مشکلات کے با وجود انتخابات کے میدان خار زار میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر ضلع دیر کے عوام نے ان پر اعتماد کرکے کامیاب کرایا تووہ دیگر ترقیاتی کاموںکے علاوہ خواتین کے لئے یونیورسٹی بنا ئینگے اور دیہا ت کے خواتین جو سروں پر گھڑے رکھ کر دور دراز علاقوں سے پانی لا نے پر مجبور ہے ان کے لئے پینے کی صا ف پانی فراہمی ان کے ترجیہات میںشامل ہے جبکہ لویر دیر کے کونے کونے کو سوئی گیس بھی فراہم کریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں