ضلع دیر پائین کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے نشستوں کیلئے کل 133امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر دئے

بدھ 13 جون 2018 20:47

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) ضلع دیر پائین کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے نشستوں کیلئے کل 133امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر دئے امیدواروں میں تین خواتین بھی شامل ہے قومی اسمبلی کے دونشستوں کیلئے کل34امیدوار مدمقابل جبکہ پانچ صوبائی اسمبلی نشستوں کیلئے 99امیدوار وں نے کاغذات داخل کرادئے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے پہلا مرحلہ مکمل ہوکر درجنوںسیاسی رہنماوں سمیت آزاد امیدواروں نے کاغذات جمع کیے جس کے مطابق ضلع دیر پائین کے دو قومی اسمبلی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کل 133امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کر دئے حلقہ این اے 6دیر ون سے کل 21امیدوار میدان میں ہے جس میں پی پی پی کے سابق ڈپٹی اسپیکر احمد حسن خان ،اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ذاہد خان ،جے یوائی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان،جماعت اسلامی کے مولانااسد اللہ ،پی ٹی ائی کے سید محبوب شاہ اور پی ایم ایل ن کے جاوید اختر ایڈوکیٹ شامل ہے جبکہ حلقہ این ای 7 دیر ٹو سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق ،مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے مس ثوبیہ شاہد پی پی پی سید شاہد جان ،پی ٹی ائی کے بشیر خان شامل ہے اسی طرح پانچ صوبائی اسمبلی کے نشستوں پی کے 13پی کی14پی کے 15پی کی16اور پی کے 17میں کل 99امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیںپی کی13میں جماعت اسلامی کے شاد نواز خان ،اے این پی کے ملک محمد زیب خان ،پی ایم ایل ن کے اظہر تقویم ،پی پی پی کے محمد زمین خان ،ملک عبد الستار خان،حاجی محمد داود سید ،پی ٹی ائی کے اعظم خان ،پی کے 14سے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر زاکر اللہ خان ،اے این پی کے حسین شاہ ،پی ٹی ائی کے ناراض گروپ کے فخر الزمان ،پی پی پی کے بخت بیدار خان ،پی ایم ایل ن کے سید غنی پی کی15سے جماعت اسلا می کے مظفر سید ایڈوکیٹ،پی پی پی کے محمود زیب خان ،اے این پی کے ملک سجاد خان،خاتون سمیرا آزاد ،پی ٹی ائی کے شفیع اللہ پی کے 16سے پی پی پی کے محمد اقبال ،جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری،پی ٹی ائی کے سر بلند خان،اے این پی کے حاجی بہادر خان اور خاتون سائرہ شمس آزاد جبکہ پی کے 17سے جماعت اسلامی کے حاجی سعید گل ،پی ٹی ائی کے لیاقت علی ،علی شاہ آزاد ،اے این پی نعیم جان ،پی پی پی کے مظفر خان اور پی ٹی ائی کے ناراض مبارک جان عرف خان شرین شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ درجنوں نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کا مرحلہ خو ش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد کاغذار نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز ہوگیا جو کہ 19جون تک جاری رہے گااور ساتھ ساتھ کاغذات نامزدگی کی واپسی کا مرحلہ بھی شروع ہوگیا جبکہ 30جون تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے سمیت نشانات بھی الاٹ کا مرحلہ مکمل ہوجائیگا ۔

06-18/--150

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں