ٹی ایم اے بلامبٹ کے زیر اہتمام صفائی اور بیوٹیفکشن مہم تیزی کیساتھ جاری ہے، ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ

پیر 11 جون 2018 18:38

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بلامبٹ کے ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ٹی ایم اے بلامبٹ کو کلین اینڈ گرین بناینگے،ٹی ایم اے بلامبٹ کے زیر اہتمام صفائی اور بیوٹیفکشن مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ،کلین اینڈ گرین ٹی ایم اے بلامبٹ ہما را نصب العین ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے رباط، ملاکنڈ ، کو ٹو، حاجی آباد، رانی، اور حیاسیر ی ، اور بلامبٹ بازار میں ٹیم اے بلامبٹ کے زیر اہتمام صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ایم او اقبال حسن خا ن بھی موجود تھے تحصیل ناظم عمران الدین ا یڈوکیٹ نے کہا کہ مذکورہ بازاروںاور دیہات میں عرصہ دراز سے پڑی گندگی کے ڈھیر صا ف کرکے نکاس اب کے نالوں کو صاف کیا انھوں نے کہا کہ مختلف بازاروں میںپہلے مرتبہ پانی کا چھڑکاوشروع کیا گیا ہے جبکہ کوڑا کرکٹ جمع کرانے کے لئے با زاروں میں کوڑا دان نصب کیا گیا ہے جبکہ حیاسیری بازار میں بھی بہت جلد ڈسٹ بین لگاینگے انھوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی ایم اے بلامبٹ کے نصب کر دہ ڈسٹ بینوں میں کوڑا کرکٹ ڈال کر صفائی مہم میں اپنا فرض ادا کریں انھوں نے کہا کہ مختلف بازروں میںتجا وزات کے خلاف اپریشن کرکے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کشادہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں