لوئر دیر: پولیس وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، ایس ایچ او سمیت تین شہید، ایک زخمی

پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ، شہید ہونے والوں میں ایک راہگیر بھی شامل

جمعرات 7 جون 2018 23:31

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پولیس وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت ایک اہلکار اور راہگیر شہید ہوگئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) رحمت اللہ کے مطابق تھانہ زمیدارا کے اسٹیشن ہاس افسر (ایس ایچ او) بخت منیر خان گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور عرفان اور ایک راہگیر بھی شہید ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہے۔دھماکے کے فورا بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں فوری طور پر زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچادیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقع کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 101 چیک پوسٹس ختم کردی گئی تھیں۔چیف جسٹس کی اس ہدایت کے ایک روز بعد ہی ضلع نوشہرہ میں ایک خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں