رمضا ن المبارک فٹسال ٹورنامنٹ اوڈ․یگرام سٹیڈیم میں شروع

پیر 4 جون 2018 23:06

رمضا ن المبارک فٹسال ٹورنامنٹ اوڈ․یگرام سٹیڈیم میں شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء)لوئردیر فٹسال ایسوسی ایش کے زیراہتمام رمضا ن المبارک فٹسال ٹورنامنٹ اوڈ․یگرام سٹیڈیم میں شروع ہوگیاایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ کاافتتاح․سیاسی شخصیت عبدالغغارنے کیااس موقع پر صوبہ خیبر پختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کے صدرعابدعلی ،سیکرٹری معین الدین،سنیئرنائب صدرعظمت اللہ اورعلاقے کی معززین کی ایک کثیرتعداد موجودتھی افتتا حی میچ اودیگرام الیون اورخانان کلب کے مابین کھیلاگیاجس میں خانان کلب ایک عمدہ مقابلے کے بعدتین کے مقابلے میں پانچ گولوںسے کامیابی اپنے نام کی خان کلب کی جانب سے انٹرنیشنل فٹسال پلئیرعبدالستار کاکھیل سب سے عمدہ ومثالی رہا۔

(جاری ہے)

فٹسال ایونٹ کے لیے اوڈی گرام سٹیڈیم کودلہن کی طرح سجایاگیاتھا اورلائٹنگ کابہترین انتظام کیاگیاہے۔لویردیر میں اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ کی نگرانی انٹرنیشنل کھلاڑی عبدالستار خان کررہے ہیں خیبر پختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کے صدرعابدعلی ،سیکرٹری معین الدین،نے لوئردیر میں فٹسال ایونٹ کے انعقاد کوسراہااورامید ظاہر کی کی دیرسے مستقبل میں فٹسا ل کے زبردست کھلاڑی سامنے آئین گے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں