ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ،شرینگل ، واڑی اور دیرخاص میں سستے بازار قائم کیے ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 مئی 2018 23:13

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات جن میں شرینگل ، واڑی اور دیرخاص میں سستے بازار قائم کئے ہیں جن میں لوگوں کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کررہی ہے ۔ بدھ کو انہوں نے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا میں داخل مریضوں اور انکے ساتھ تیمارداری اور اڈے میں مسافروں کے لیے مفت افطاری دینے کا بھی اہتمام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیز ڈپٹی کمشنر نے دیر بالا کے تمام تاجربرادری اور دکانداروں سے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں صارفین کو اشیاء خوردونوش انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فراہم کریں اور خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں سے گریز کریں ۔انہوں نے خبردار کیاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور ناقص وزائدالمعیاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ روزانہ باقاعدگی سے ضلع دیر بالاکے تمام بازاروں کی چیکنگ کریں اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں