یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں او آر آئی سی کے زیر اہتمام ریسرچ کیش ایوارڈ

منگل 22 مئی 2018 18:17

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیق و تدریس کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور محققین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ORIC کے زیر اہتمام ریسرچ کیش ایوارڈ 2018 کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف مضامین میں بہترین ریسرچ پر پروفیسرز کو کیش انعامات سے نوازا گیا. فزکس میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو پہلی پوزیشن پر 20000، متھیمیٹکس میں ڈاکٹر گل زمان کو پہلی پوزیشن پر بیس ہزار، اسلامیات میں ڈاکٹر عطاء الرحمن، سوشیالوجی میں ڈاکٹر فضل ہادی، منیجمنٹ سٹڈیز میں ڈاکٹر شفیق الرحمان کو پہلی پوزیشن پر 20000 کیش انعام دیا گیا. اسی طرح دوسری پوزیشن کے لیے کیمسٹری میں ڈاکٹر منظور کو، اسلامیات میں ڈاکٹر جانس خان، منیجمنٹ سٹڈیز میں ڈاکٹر ارشد علی اور بائیو ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر عالم زیب کو 15000 کیش انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں